مستقل آئی لائنر بنوانے کا شوق خاتون کو مہنگا پڑگیا
موجودہ دور میں خواتین میں میک اَپ کا رجحان بڑھتاجارہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف سیلون خواتین کے چہروں پر نِت نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بنانے کے لیے بے شمارٹریٹمنٹ کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی خوبصورت بنانے کی یہ ترکیبیں نقصان بھی پہنچادیتی ہیں۔
37 سالہ ہینا ہوپکنس ایک میک اپ آرٹسٹ کے پاس ’مستقل آئی لائنر‘ بنوانے کے غرض سے سیلون گئی تھیں جس نے ان کی آنکھوں کے پپوٹے اور چہرے کو بگاڑ دیا۔
آکسفورڈ کی اس کاروباری خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ نے تکلیف کی وجہ سے چیخوں کے باوجود اس عمل کو نہیں روکا۔
ہینا دائیں آنکھ سے نابینا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں میک اپ آرٹسٹ نے چُپ ہونے کے لیے کہا اور ان کے چیخنے چلانے کو بچگانہ حرکت قرار دےدیا۔
یہ میک اپ آرٹسٹ وسطی لندن کے شہر میریلیبون میں اَپ مارکیٹ نامی سیلون چلا رہی ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس عمل کے بعد ان کا چہرہ کالا اور نیلے رنگ کا ہوگیا اور وہ کسی خطرناک فلم میں کردار کرنے والی کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔
ہینا اپنے ذاتی معالج کے پاس گئیں جہاں ڈاکٹر نے ان کے علاج کے لیے تقریباً ساڑھے 8 ہزار ڈالر کی خطیر رقم لگنے کا بتایا۔
ہینا ایک بین الاقوامی سوفٹ ویئر کمپنی میں تربیت اور عملے کی ترقی کی نگرانی کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کام اور کاروبار کی وجہ سے صبح کے وقت تیار ی کے وقت کی بچت کے لیے انہوں نے مستقل آئی لائنر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا علاج شروع کرادیا جسے مکمل ہونے ایک لمبا وقت درکار ہے