ڈسٹرک یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر انتظام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں فیمیل حراسمنٹ کے حوالے سے آگاہی سیمنار منعقد
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ڈسٹرک یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر انتظام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں فیمیل حراسمنٹ کے حوالے سے آگاہی سیمنار منعقد کیا گیا جس میں پرنسپل عابد صاحب ڈسٹرک یوتھ افیسر بشریٰ مسرور صاحبہ سپیکرصوبائی یوتھ اسمبلی قاضی طیب تنولی سابق یوتھ منسٹر مذہبی امور صوبائی یوتھ اسمبلی سیدشبیرحسین شاہ اور دیگر نے خطاب کیا
شرکاء نے فیمیل حراسمنٹ کے حوالے سے مختلف پہلو اجاگر کئیے اور اس کی روک تھام کے لیئے اپنی مفید تجاویز دیں اس موقع پر سابق یوتھ منسٹر مذہبی امور صوبائی یوتھ اسمبلی سیدشبیر حسین شاہ نے اس بات کا اعلان کیا کہ اگر کہیں خدانخواستہ ایسا کوئی عمل سرزد ہوجاتا ہے
تو صوبائی یوتھ اسمبلی متاثرین کو مکمل قانونی اور اخلاقی سپورٹ فراہم کرے گی انھوں نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اور ڈسٹرک یوتھ آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس بہترین کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس قسم کے آگاہی سیمینارز ہر ادارے میں منعقد
ہونے چائیں جس سے طلباء و طالبات کی بہترین راہنمائی ممکن ہوسکتی ہے اس سلسلے میں والدین بھی اپنا کردار ادا کریں اور اپنے بچوں اور بچیوں کو شروع سے ہی ان برائیوں سے آگاہ کریں جس سے اس معاشرتی برائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے