65

دو دن قبل سنگجانی سے لاپتہ ہونے والی والی اڑھائی سالہ بچی زینب کا کوئی سراغ نہ مل سکا

دو دن قبل سنگجانی سے لاپتہ ہونے والی والی اڑھائی سالہ بچی زینب کا کوئی سراغ نہ مل سکا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)دو دن قبل سنگجانی سے لاپتہ ہونے والی والی اڑھائی سالہ بچی زینب کا کوئی سراغ نہ مل سکا.اغواء کا مقدمہ درج,پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے.




تفصیلات کے مطابق دو دن قبل ترنول کے علاقہ سنگجانی میں بچی کی ماں محلے میں کسی عورت کے گھر دم کروانے گئی اور بچی کو بھی ساتھ لے گئی.بچی اچانک غائب ہو گئ جسکا مقدمہ درج کر لیا گیا.




گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے ایس پی صدر عمر خان,ڈی ایس پی خالد اعوان,ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد نے موقع کا دورہ کیا. پولیس کے مطابق بچی کی تلاش کے سلسلے میں تفتیش جاری ہے.




گردونواح میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کئے گئے ہیں اور پولیس قریبی علاقوں میں بھی سرچ کر رہی ہے تاہم ابھی تک بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں