79

دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو تسلی

دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو تسلی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔




ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کوتسلی دی ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، آپ لوگ فکر مند نہ ہوں۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو ایوان میں حاضر رہنے کی بھی ہدایت کی۔

پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2019 قومی اسمبلی سے منظور

وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو کہا گیا کہ وہ قومی اسمبلی میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا بل پاس کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبے کو لوگوں نے دکانداری بنایا ہوا ہے، لوگ اپنے میڈیکل کالج چلا رہے ہیں اور بورڈ کے ممبران بھی ہیں، میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لا کر ان کا قبلہ درست کرنا ہے۔




وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، اس میں ملوث لوگوں کےلیے سخت سے سخت سزا تجویز کریں گے، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔




عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے، مہنگائی کے خلاف میرا ساتھ دیں، ذخیرہ اندوزوں کو کیفر کردار پہنچائیں گے۔




ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دن بدن بد ترین ہو رہے ہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس موقع پرعمران خان نے بہت جلد کراچی کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج آٹھواں روز ہے اور دھرنے کے شرکاء سرد موسم کے باوجود ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں جب کہ دھرنے کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے جے یو آئی سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں