Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد میں عرصہ دراز کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری سی ڈی اے

اسلام آباد میں عرصہ دراز کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری سی ڈی اے

اسلام آباد میں عرصہ دراز کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری سی ڈی اے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) اسلام آباد میں عرصہ دراز سے تعطل کے شکار عوامی فلاحی منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے اجراء کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ان منصوبو ں پر ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کا مقصد شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات بالخصوص ٹریفک اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ بہت سے منصوبوں پر جلد ہی باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ان منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ موئثر مانٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہو ا

جس کی سربراہی چیئرمین سی ڈی اے نے کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
جائزہ اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی ترجیحات جن کے مطابق زیر التواء سیکٹروں میں کام کافوری اجراء کرنا ہے کے تسلسل میں سیکٹر آئی 12- میں ترقیاتی کاموں کے لیے PC-Iتین ہفتوں کے اندر مکمل کیاجائے اور قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد سیکٹر میں ترقیاتی کام شروع کروائے جا سکیں تاکہ سیکٹر کے الاٹی اپنے پلاٹوں پر گھر بنا سکیں۔
سیکٹر I-15 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کے لیے پری کوالیفکیشن نوٹس قومی اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔اس سلسلے میں ہدایت کی گئی

کہ پری کوالیفکیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ رواں ماہ کے آخری ہفتے تک ڈویلپمنٹ کام کے ٹینڈر جاری کیے جا سکیں۔لہتراڑ روڈ پر زیر تعمیر برما پُل کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ 20 گرڈز کی کاسٹنگ کا کام نومبر کے آخر تک مکمل کیا جائے جبکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے

تاکہ مارچ 2020 ؁ء تک یہ منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل ہو۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک انکلیو میں بھی ترقیاتی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا کہ پارک انکلیو میں زیر تعمیر پُل کی ٹیسٹ پائلنگ کا کام مکمل کر نے کے بعد پلرز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرے اور منصوبے کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائے۔اجلاس میں فیصل ایونیو پر G-7/G-8 انڈر پاس پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈر پاس کے ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے انڈر پاس پر کھدائی کے کام سے قبل سروس روڈ ویسٹ G-8 اور سروس روڈ(ایسٹ) G-7 کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فیصل ایونیو اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ ہے اس لیے اس پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ انتظام کو یقینی بنایا جائے

تاہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کشمیر ہائی وے سے 7thایونیو،10th ایونیو، 11th ایونیو اور 12thایونیو پر انٹر چینجز کی تعمیر کے لیے PC-I تیار کیے جا چکے ہیں جن کو سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی(CDA-DWP) میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد شہر کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روڈ انفراسٹرکچر میں توسیع نہایت ضروری ہے اس ضمن میں ہدایات جاری کیں گئیں کہ 10th ایونیو کی تعمیر کے لیے PC-I جلد از جلد تیار کیا جائے تاکہ شہر کے مغربی حصے میں ٹریفک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ آئی جے پی روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے لیے PC-II جلد از جلد مکمل کر کے پیش کیا جائے تاکہ اسلام آباد کی شاہراہ پر بھی بحالی، بہتری اور توسیع کا کام جاری کیا جا سکے۔

Exit mobile version