چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کیلئے اجلاس طلب
ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت،روٹی اور نان کے نرخوں میں اضافے کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اجلاس طلب کیا۔ جس میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اسلام آباد اقبال یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ
راولپنڈی سلمان احمد،فلورملز مالکان ایسوسی ایشن اور صدر نان بائی ایسوسی ایٹس سجاد عباسی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف کمشنر کے کہنے پر فلور ملز مالکان نے فائن آٹا کی قیمت میں دو سو روپے فی بوری کمی کا اعلان کیا۔ جس میں روٹی اور نان کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔