Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی والے ٹڈی کی بریانی اور کڑھائی بنائیں، صوبائی وزیر کا مشورہ

کراچی والے ٹڈی کی بریانی اور کڑھائی بنائیں، صوبائی وزیر کا مشورہ

کراچی والے ٹڈی کی بریانی اور کڑھائی بنائیں، صوبائی وزیر کا مشورہ

کراچی میں گذشتہ روز سے ٹڈی دل کی یلغار جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹڈی کے جُھنڈ کے جُھنڈ نظر آرہے ہیں۔




کراچی میں ملیر ،کورنگی، بہادر آباد، حسن اسکوائر اور ناظم آباد سمیت مخلتف علاقوں میں ٹڈل دل کی آمد نے شہریوں کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔




 ٹڈی دل نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی یلغار کر دی جہاں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلا جا رہا تھا، سیکڑوں کی تعداد میں ٹڈل دل کے نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔




میمن گوٹھ ملیر میں ٹڈی دل نے مخلتف سبزیوں کی فصل کو نقصان پہنچایا اور پتے کھا لیے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملیر میں ٹڈی دل ایوب اور بھٹو دور کے بعد اب آئے ہیں۔




‘ٹڈی دل شہریوں کے پاس چل کر آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں’




وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، جہاں جہاں ٹڈی دل کی اطلاع ہے وہاں اسپرے کرایا جائےگا ۔




کراچی کے مخلتف علاقوں میں ٹڈل دل کی آمد نے شہریوں کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے،فوٹو: اسکرین گریب

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی،شہری پریشان نہ ہوں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں، ٹڈی دل سے کڑھائی اوربریانی بناکرکھائیں۔




دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن سندھ طارق خان کے مطابق ٹڈی دل کی کراچی میں موجودگی خوراک کے سلسلے میں نہیں بلکہ وہ یہاں افزائش نسل کے سلسلے میں آئے ہیں اور ایک سے دوروز میں واپس بلوچستان چلے جائیں گے۔




اس حوالے سے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ اس سال بارشوں اور گرمی کی وجہ سے ٹڈی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل 1960 میں کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا




Exit mobile version