Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان

ناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان

ناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق حاجی شکیل احمد تنولی چئیرمین تناول ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ ، سید فیاض حسین شاہ وائس چیئرمین ، محمد اسلم خان تنولی صدر تناول ویلفیئر آرگنائزیشن نے سردار تنولی چئیرمین قومی تحریک ضلع تناول سے




خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان کرتی ہے ان شاءاللہ جیکٹس فراہمی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد بہت جلد ہو گا اس سے پہلے تربیلہ جھیل میں




کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافر غیر محفوظ تھے اور کئی مسافر تربیلہ جھیل کی نزر ہو چکے ہیں چندماہ پہلے ایک کشتی میں سوار پچاس کے قریب مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ان کی میتیں بھی نہ مل سکیں تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے لائف سیونگ جیکٹس فراہم کرنے کے




بعد تربیلہ جھیل میں کشتیوں پر سفر کرنے والے مسافر اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں گے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار محمد اسلم خان تنولی نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن حاجی شکیل احمد تنولی کی قیادت میں فلاح انسانیت کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھے گی




Exit mobile version