113

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے دو تھانوں راجہ جنگ اور کوٹرادھاکشن کا اچانک دورہ

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے دو تھانوں راجہ جنگ اور کوٹرادھاکشن کا اچانک دورہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے دو تھانوں راجہ جنگ اور کوٹرادھاکشن کا اچانک دورہ کیا،تھانہ ریکارڈ کی انسپکشن بھی کی، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ءجرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔




مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔منشیات فروشوںکیخلاف سخت ترین کریک ڈاﺅن کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی




وہ نوکری سے برخاست بھی ہوگا اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی، انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی




کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر دن رات محنت کریںاور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے ، اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔




تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔پلان اے اور بی دونوں ہمارے ہیں۔سلیکٹیٹ وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ ٹماٹر مہنگا اور ڈالر ٹماٹر سے سستا ہوگیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں