66

سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد جاں بحق

تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔




تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی ہے، سب سے زیادہ نقصان تھر پارکر میں ہوا جہاں گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں ڈابھی، ڈیپلو، چھاچھرو، میگھے جوتڑ، اکیلو بھیل، مٹھڑاؤ آریسر، گاؤں چچھی، مورا اور  رام سینگھانی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔




تھر پارکر میں آسمانی بجلی کے حادثات میں 4 خواتین سمیت 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔




آسمانی بجلی گرنے کے باعث درجنوں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں— فوٹو: ٹوئٹر

آسمانی بجلی گرنے کے باعث درجنوں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسمانی بجلی سے جیکب آباد میں 2 جب کہ گھوٹکی میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔




واضح رہے کہ تھر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور مقامی ا فراد کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں