93

چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سید مصدق حسین شاہ بخاری ہردلعزیز کی محنت رنگ لے آئی

چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سید مصدق حسین شاہ بخاری ہردلعزیز کی محنت رنگ لے آئی

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سید مصدق حسین شاہ بخاری ہردلعزیز کی محنت رنگ لے آئی۔



جب ہزارہ کی دھرتی پر صوبہ ہزارہ کا نام لینا بند ہو گیا تھا تب اس مرد مجاہد ہے تحریک کی سرپرستی کی اور لوگوں کو شعور دیا کہ ہمارے لئے صوبہ ہزارہ کا قیام کتنا اہم ہے۔ یہ قیام لسانی بنیادوں پر نئیں انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہیئےجس سے ہزارہ میں بسنے والے تمام ہزارے وال قوم کے حقوق کا خیال رکھا جائے




اور انکے مسائل کا حل ہونا یقینی ہو۔اور آج نئے صوبے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلۓ اعظم خان کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ جس میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے اراکین بھی شامل ہیں۔انشاءاللہ سب ہزارے وال قوم کی دعاؤں اور سب کی یکجہتی سے صوبہ ہزارہ قائم ہو گا۔




الگ صوبے کی قدر صرف انکو ہے جو ایک دستخط کیلۓ یہاں سے پشاور جا کر کئی دن خوار ہوتے رہتے ہیں۔ اور بھی کافی وجوہات ہیں جو میرے سے زیادہ آپکو پتہ ہونگی۔ہم سب پاکستانی ہیں ہمارا مقصد کسی تعصب کی بنیاد پر الگ صوبہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیئے




اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں صوبہ ہزارہ سمیت اور بھی چھوٹے صوبے بننے چاہئیں۔ یہی نظریہ اور سوچ لے کر ہمارا بھائی مصدق شاہ چلا تھا اور اب اسکا خواب تکمیل کو پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں