محکمہ تعلیم فی میل کی غفلت و لاپرواہی ،پی ٹی سی ٹیچر طویل عرصے سے غیر حاضر ڈی سی مردان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ
مردان (نمائندہ مردان)محکمہ تعلیم فی میل کی غفلت و لاپرواہی ،پی ٹی سی ٹیچر طویل عرصے سے غیر حاضر ،چھٹی کے بغیر بیرون ملک مقیم ،بچیوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ،ڈی سی مردان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سٹی نمبر 2کی پی ٹی سی ٹیچر مس (ب ش ) طویل عرصے سے سکول سے غیر حاضر ہے
باوثوق ذرائع کے مطابق موصوفہ بغیر چھٹی کے بیرون ملک مقیم ہے جبکہ سکول میں انکی غیر حاضری سوالیہ نشان بن گیا ہے ان کی کلاس کی بچیوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہوچکا ہے جبکہ سکول انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن فی میل مردان مجرمانہ غفلت کی شکار ہوکر بچیوں کی تعلیمی مستقبل سے کھیل رہی ہے
والدین نے اعلیٰ حکام و کمشنر مردان سے ٹھوس ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس ضمن میں ایس ڈی او فی میل سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موبائیل فون سوئچ آف آرہا تھا ۔