Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیرت النبی ﷺ پر طور وشادی ہال مرادن میں ایک عظیم الشان ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام

سیرت النبی ﷺ پر طور وشادی ہال مرادن میں ایک عظیم الشان ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام

سیرت النبی ﷺ پر طور وشادی ہال مرادن میں ایک عظیم الشان ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام

مردان (نمائندہ مردان) ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی نے سیرت النبی ﷺ پر طور وشادی ہال مرادن میں ایک عظیم الشان ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا ۔ جس میں ضلع مردان ،چارسدہ ، صوابی ، نوشہرہ اور ضلع مہمند کے سینکڑوں نجی اور سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔




ایکسپو میں نعت ، تقریر ، خوشخطی کے مقابلے اور ڈرایئنگ مقابلوں کے علاوہ جنرل نالج ٹیسٹ، سیرت النبی ﷺ ٹسٹ برائے طلبہ اور سیرت النبی ٹسٹ برائے اساتذہ کرا م منعقد کئے گئے۔ اس با برکت پروگرام میں ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ آفاق ایکسپو میں مردان بورڈ چیئر مین طاہر جاوید ، ڈی پی او مردان سجاد خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ رُخسانہ نیا ز ,




اور صحافت سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایکسپو کے آخر میں تمام مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ مردان بورڈ چیئر مین ڈاکٹر طاہر جاوید نے شرکاء کو تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور اس عظیم کا وشوں پر آفاق کی کارکردگی کو سراہا




۔ڈی پی او مردان ساجد خان نے آفاق کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے والدین اور اساتذا کرام سے اپیل کیا کہ بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنائیں، انہوں مزید کہا کہ ’’آفاق ‘‘تعلیمی میدان میں کوالٹی ایجوکیشن کیلئے کوشاں ہے ۔پروگرام کے آخر میں زونل ہیڈ ’’آفاق مردان ‘‘




احمد یار نے تمام مہمان ، والدین ، پرنسپل صاحبان اور تمام ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامات جاری رہیں گے جس سے طلباء کے اندر نصابی سرگرمیاں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں جائیں گی۔




Exit mobile version