Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترقی ممکن نہیں تعلیمی ترقی کے لیے یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان کو ذریعہ تدریس بنانا ضروری ہے سابق وفاقی وزیر

ترقی ممکن نہیں تعلیمی ترقی کے لیے یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان کو ذریعہ تدریس بنانا ضروری ہے سابق وفاقی وزیر

ترقی ممکن نہیں تعلیمی ترقی کے لیے یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان کو ذریعہ تدریس بنانا ضروری ہے سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں تعلیمی ترقی کے لیے یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان کو ذریعہ تدریس بنانا ضروری ہے۔سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، چوھدری اکبر علی اور دیگر مقررین کا تقریب سے خطاب۔








راولپنڈی۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ترقی یافتہ قوموں کے مقابل کھڑے ہونے کے لیے پاکستان میں علم کی روشنی عام کرنا پڑے گی۔ تعلیمی ترقی کے لیے یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا لازم ہے۔








ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گوجرفاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں چھٹے سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔








چوھدری اکبر علی صدر انجمن گوجراں پاکستان نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں خواتین کا کردار مرکزی ہے۔ جب تک مائیں توجہ نہیں دیں گی قوم تعلیمی میدان میں ترقی نہیں کرسکتی۔ چیئرمین گوجر فاؤنڈیشن پاکستان عطاء الرحمن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔








انہوں نے کہا کہ چترال سے خضدار تک آباد گوجر پاکستان کی یک جہتی اور استحکام کی علامت ہے۔ ہم لسانیت اور علاقائیت کے بجائے ملکی یک جہتی ہر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما چوھدری افتخار چوھدری نے کہا کہ پاکستان چوھدری رحمت علی، قائد اعظم باور علامہ اقبال کی امانت ہے




اور ہم نے دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کے مقابل کھڑے ہونے کے لیے نئی نسل کو علم کے نور سے منور کرنا ہے۔ ڈاکٹر اورنگزیب اردو یونیورسٹی نے کہا کہ نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار کی طرف جانا ہوگا








ورنہ ملازمت نہ ملنے پر قوم مایوسی کا شکار ہوگی۔ اس موقع پر اڑھائی سو طلبہ وطالبات کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیلنٹ ایوارڈ دئیے گے۔




Exit mobile version