Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ,گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ,گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ,گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ,گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا.پولیس نے دولہا اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.




تفصیلات کے مطابق ارشد محمود ساکن ڈہوک بارا سرائے خربوزہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے پڑوس میں سدھیر عباسی کے بیٹے حارث عباسی کی روانگی بارات تھی.اس موقع پر سدھیر عباسی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک گولی چھت ہر کھڑے میرے آٹھ سالہ بیٹے نصیب ارشد کے سینے میں لگی




جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی بچے کو پمز منتقل کر دیا اور دولہے کے والد سدھیر عباسی اور دولہے حارث عباسی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے




چھاپے مارنے شروع کر دیئے.عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ترنول اور گردونواح میں شادی کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ معمول بن چکا اس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے




Exit mobile version