Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد سندھ کی عوام کو اب زرداری خاندان کی غلامی سے آزادی کا دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا عامر مغل

اسلام آباد سندھ کی عوام کو اب زرداری خاندان کی غلامی سے آزادی کا دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا عامر مغل

اسلام آباد سندھ کی عوام کو اب زرداری خاندان کی غلامی سے آزادی کا دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا عامر مغل

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )سندھ کی عوام کو اب زرداری خاندان کی غلامی سے آزادی کا دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا۔ عامر مغل. حسنین کے واقعے کے بعد بھی اگر سندھی عوام نہ جاگی تو غلامی ہمیشہ کیلیے ان کا مقدر ہو گا۔ عامر مغل


تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عامر مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حسنین سندھ کے جاگیردار آصف زرداری کی بیٹی آصفہ زرداری کے کتے پالنے کے شوق کی بھینٹ چڑھا ہے۔اگر آصفہ زرداری سندھ حکومت کو کتوں کے خلاف مہم سے نہ روکتی تو آج حسنین کے ساتھ یہ سانحہ پیش نہ آتا ۔




عامر مغل کا کہنا تھا کہ سندھی حکومت کیلئے آصفہ زرداری کا حکم مقدم ہے چاہے پوری سندھی عوام کو پاگل کتے کھا جائئں ۔ویسے بھی سندھی عوام کو بیروزگاری، کرپشن اور بیڈ گوورنس کے کتے روزانہ کاٹتے ہیں۔نھنے حسنین کے قتل کا مقدمہ آصفہ زرداری پر درج ہونا چاہئے




اگر وہ سندھ حکومت کو کتوں کے خلاف مہم سے نہ روکتی تو آج اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔ ایک مشکوک وصیت نامے کے ذریعے بلاول زرداری پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کا وارث بن بیٹھا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا سیاسی ڈاکہ ہے جو کہ بھٹو کی پارٹی کے ساتھ مارا گیا ہے۔




اگر بلاول زرداری بھٹو کے فلسفے پر چلتا تو کم از کم آصف زرداری کو اپنا آئیڈیل نہ بناتا ۔ اپنی یونیورسٹی کی فیس، کچن کے خرچے اور اپنی الیکشن کیمپین منی لانڈرنگ اور فیک اکاونٹس کے ذریعے نہ کرتا۔عامر کا کہنا تھا کہ آج ایک کرپٹ خاندان بھٹو کی پارٹی اور سندھ کی عوام پر مسلط ہے.




زرادری خاندان سندھی عوام کیلئے ایک لاعلاج بیماری بن چکا ہے۔سندھی عوام کو خود آگے بڑھ کر اس کرپٹ خاندان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالنا ہو گا۔۔جس طرح پنجاب ، پختون خواہ اور کراچی کی عوام نے زرداری فیملی کا اصلی چہرہ پہچان لیا ہے۔ اور زرداری نامی خطرناک وائرس سے چھٹکارا پا لیا ہے۔




عامر مغل نے کہا کہ اسی طرح سندھی عوام بھی ان کا اصلی چہرہ پہچان لے ورنہ زرداری خاندان غریب سندھی عوام کی ” سانسیں ” تک بیچ ڈالیں گے.




Exit mobile version