Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قصور دوکاندار من مانیاں کرنے لگے پرائز کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدو د رہ گئی

قصور دوکاندار من مانیاں کرنے لگے پرائز کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدو د رہ گئی

قصور دوکاندار من مانیاں کرنے لگے پرائز کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدو د رہ گئی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)قصور دوکاندار من مانیاں کرنے لگے پرائز کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدو د رہ گئی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق سبزی ، پھل اور گوشت کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں دوکاندار منہ مانگی رقم وصول کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کو کھلا چیلنج کر رہے ہیں




، دوکاندار ریٹ لسٹیں لگانے کی بجائے اپنی مرضی سے چیزوں کی قیمتیں مختص کر کے بیچ رہے ہیں ضروریات ِ زندگی کی اشیاءکے ریٹوں میں دن بدن اضافہ عوام میں پریشانی کا سبب بن رہا ہے




قصور اور گردونواح میں بکرے کا گوشت 1000روپے، گائے کا گوشت 450روپے ٹماٹر200روپے،پیاز100روپے، اور مرغی کا گوشت200روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے جبکہ مقامی علاقوں کی سبزی آنے کے باوجود دوکاندار من مانے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں




جبکہ مارکیٹ کمیٹی دس بجے کے قریب ریٹ لسٹ کے 10روپے وصول کرکے چلتے بنتے ہیں ۔ فوڈ پرائس کنٹرو ل کا عملہ سالوں بعد آکر ریٹ چیک کر کے چلا جاتا ہے اورصرف اپنے دفتروں تک محدود ہو کر سب اچھے کی رپورٹ بناتے رہتے ہیں جس کا ازالہ لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے ، عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے




Exit mobile version