Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا سبزی و فروٹ منڈی قصور کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا سبزی و فروٹ منڈی قصور کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا سبزی و فروٹ منڈی قصور کا اچانک دورہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا سبزی و فروٹ منڈی قصور کا اچانک دورہ ، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں اور کسان پلیٹ فارم پر سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسحاق ، ٹی اے ڈی اے کاظم عباس جلوی اور عملہ مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھا




۔ ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے دورہ کے موقع پر سبزی منڈی میں خریداروں سے بھی قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا اور بعض دوکانوں پر زائد قیمت وصولی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا




اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کسی بھی صورت برداشت نہیں اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالے دوکانداروں کےخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت سبزیوں ، فروٹس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اعتدال پر لانے اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے




اور ناجائز منافع خوری کرنیوالے دوکاندار وں کےخلاف سختی کیساتھ نمٹا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے سبزی و فروٹ منڈی میں کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا اور کسانوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز نے علی الصبح اپنی اپنی تحصیلوںمیں سبزی منڈیوں کا دورہ کیا




اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے صبح سبزی و فروٹ منڈی قصور ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیر احمد ڈوگر نے سبزی منڈی چونیاں ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے سبزی و فروٹ منڈی پتوکی اور اے سی کوٹ رادھاکشن منور عباس بخاری نے




سبزی و فروٹ منڈی تحصیل کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس کے علاوہ کھڈیاں ،کنگن پور اور پھولنگر سبزی منڈیوں میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ افسران نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے سبزیوں ،پھلوں کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور منڈیوں میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا ۔




Exit mobile version