طلبہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ۔ ملک ابرار
اسلام آبا د ( اظہر حسین قاضی سٹی رپوٹر)طلبہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ۔ ملک ابرار آل پاکستان پرا ئو یٹ سکو ل اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کہاہے کہ طلبہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بیکن ہائوس سکول پوٹھوہار کیمپس کے تحت طلبا کونسل کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سکول پرنسپل نائلہ سہیل ،چیپٹر ہیڈ عائشہ سہیل اور ماڈل سٹی ہری پور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طاہر ایاز گیلانی بھی موجود تھے۔
ملک ابرار حسین کاکہنا تھاکہ طلبا کونسلز کا انتخاب طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے ،ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں
بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے میں بھی طلبا کونسل اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ بچے اقبال کے شاہین ہیں انہوں نے ہی بڑے ہوکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بچے قائد اعظم محمد علی جناح کے بیان کردہ سنہرے اصول اتحاد ،ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کریں گے
اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے سکول کی پرنسپل نائلہ سہیل نے مہمان خصوصی اور والدین کو خوش آمدید کہااور ادارے کا تعارف پیش کیا۔