71

’نوازشریف کی بیماری محل سے جڑی ہے، وہ جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں‘

’نوازشریف کی بیماری محل سے جڑی ہے، وہ جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں‘
سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہےکہ کہ نوازشریف کی بیماری محل سے جڑی ہے اور وہ جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے یہاں پلیٹیلیٹس کم ہورہے تھے اور بلڈ پریشر بڑھ رہا تھا، آج ان کو گئے ہوئے کئی دن ہوگئے لیکن بیماری سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی، کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پر فضا مقام نے خطرات پر قابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری محل سے جڑی ہے، وہ جب جیل جاتے ہیں تو بیمار ہوجاتے ہیں، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ لندن کے اسپتال میں ان کی تشخیص نہیں ہو سکی، نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتا ہےکہ ان کو سیاسی بیماری ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا، یہ بے روز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے ڈگ ڈگی بجاتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا، ہمیں سہولت کار کی بیماری کا بھی پتہ ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں