Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

این ایچ اے کی غفلت سنگ جانی خونی پل ایک اور انسانی جان نگل گیا.ٹرک ڈرائیور جاں بحق

این ایچ اے کی غفلت سنگ جانی خونی پل ایک اور انسانی جان نگل گیا.ٹرک ڈرائیور جاں بحق

این ایچ اے کی غفلت سنگ جانی خونی پل ایک اور انسانی جان نگل گیا.ٹرک ڈرائیور جاں بحق
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) کی غفلت سنگ جانی خونی پل ایک اور انسانی جان نگل گیا.ٹرک ڈرائیور جاں بحق 3افراد شدید زخمی.تفصیلات کے مطابق سنگجانی جی ٹی روڈ پر واقع خستہ حال پل پر سریے سے لوڈ ٹرک نمبری Tak 175 جا رہا تھا کہ پیچے سے آنے والا ٹرک نمبر GLT2778اس سے جا ٹکرایا.جس سے ٹرک ڈرائیور اور تین مزدور شدید زخمی ہو گئے.





حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمی آدھے گھنٹے تک ٹرک میں پھنسے رہے.مقامی افراد اور موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور پمز روانہ کر دیا.جہاں شدید زخمی ڈرائیور اسد خان ولد اختر زمان ساکن شادی حطار ہری پور جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمی پمز میں زیر علاج ہیں.واضح رہے کہ اس پل کی خستہ حالی کی نشاندہی کئی مرتبہ کی گئی.مگر این ایچ اے انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں.عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی فوری مرمت کی جائے اور سڑک کو کھلا کیا جائے.

Exit mobile version