74

ترنول سے 32سالہ شخص گاڑی سمیت اغواء

ترنول سے 32سالہ شخص گاڑی سمیت اغواء
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول سے 32سالہ شخص گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا.ترنول پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی برآمد کر لی مغوی کی تلاش شروع کر دی.تفصیلات کے مطابق سراج الحق ولد سلطان خان ساکن ڈی سترہ نے ترنول پولیس کو بتایا کہ 21نومبر کومیرا بھائی اور چچا اپنی گاڑی نمبری BC 7098پر ترنول پھاٹک سے گھر کی طرف آ رہے تھے





کہ اچانک دو ڈبل کیبن گاڑیوں میں موجود تقریبا دس افراد نے انکی گاڑی روک کر زبردستی ساتھ بیٹھا لیا اور فرار ہو گئے جبکہ چچا کو ادھر ہی چھوڑ گئے .بھائی نے بتایا کہ بصیر اور اجمل نامی دو افراد نے چند دن قبل میرے بھائی کو فون پر اغواء کرنے کی دھمکی دی تھی شبہ ہے کہ میرے بھائی کے اغواء میں وہی لوگ ملوث ہیں.بعد میں جی ٹی پر ایک ہوٹل کی پارکنگ سے گاڑی برآمد کر لی گئی.جبکہ مغوی کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں