ٹانک کے علاقہ درہ بین میں 14 افراد کے مبینہ قاتل انعام گروپ اور پولیس میں مبینہ فائرنگ کا تبادلہ جاری
ٹانک: مسلح گروپ کا سرغنہ پولیس کو 21 سنگین مقدمات میں مطلوب ہے انعام گروپ کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے مقتولین کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں دہشتگرد عامر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ زرائع عامر پولیس کو دہشتگردی سمیت قتل اقدام قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا پولیس کی گشتی پارٹی اور دہشتگردوں کا شیری خیل کے پہاڑوں میں آمنا سامنا ہوا۔
پولیس ذرائع دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا دہشتگرد انعام اور اس کے دیگر ساتھی 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر شیری خیل کے قریب جا رہے تھے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل,ضلع ٹانک میں 14 افراد کے مبینہ قاتل انعام گروپ اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ایک دشت گرد ہلاک,ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ انعام گروپ کا اشتہاری اور دہشت گرد عامر جو 14 افراد کے قتل میں مطلوب ہے کی موجودگی پر پولیس نے درہ بین کے علاقے میں چھاپہ مارا، ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدنام زمانہ دہشت گرد عامر مارا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کے
بعد بکتر بند گاڑیاں اور بھاری پولیس نفری درہ بین روانہ کردی گئیں۔ بدنام زمانہ مسلح انعام گروپ نے 17 اکتوبر کو فلائنگ کوچ پر فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ کا سرغنہ پولیس کو 21 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ انعام گروپ کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے مقتولین کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔