90

ٹریفک پولیس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حرکت میں آگیا

ٹریفک پولیس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حرکت میں آگیا

ایبٹ آباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد)ٹریفک پولیس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حرکت میں آگیا تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دبنگ آفیسر ای ٹی او عرفان مشتاق کی ایبٹ آباد آمد کے ساتھ ہی بغیررجسٹریشن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا




شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے نا رجسٹر گاڑیاں جن میں متعدد سوزوکی اور کیری ڈبے جبکہ 30 موٹرسائیکل رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیے گئے ای ٹی او عرفان مشتاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی




رجسٹریشن بروقت کروائیں تاکہ ان کی گاڑیاں جرمانوں اور بندش سے بچ سکیں بصورت دیگر ان کی ٹیم جن میں انسپکٹر سردار حفیظ فہد خان خرم قریشی سردار مجید روزمرہ کی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی سے کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائے گی ان کا کہنا تھا




کہ ونڈو کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک ہی دن کے اندر نمبرپلیٹس اور رجسٹریشن بکس صارفین کو مہیا کی جاتی ہیں زحمت اور جرمانوں سے بچنے کے لئے دفتر ہذا میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں