84

موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ دوراقتدارپوراکرے گی پی ٹی آئی ترجمان شوکت بسرا

موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ دوراقتدارپوراکرے گی پی ٹی آئی ترجمان شوکت بسرا

بہاول پور(رفعت انجم رپورٹر )حکومت پنجاب پی ٹی آئی کے ترجمان شوکت بسرانے کہا ہے موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ دوراقتدارپوراکرے گی اس حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے سیاسی عناصر اپنی موت آپ مرجائیں گے وہ آج فورٹ عباس رامے ہوٹل میں پی ٹی آئی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے




انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدعمران خاں اس ملک کی معشیت کو مضبوط کرنے کے بھرپوراقدامات کررہے ہیں آنے والے سال پاکستان اور اعوام کی خوشحالی کے سال ثابت ہونگے انہوں نے کہا




کہ چولستانی باشندوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی پنجاب حکومت اچھے اقدامات کررہی ہے جلد چولستانی باشندوں میں ساڑھے بارہ ایکڑ فی کس اراضی الاٹ کی جائیگی اور ناجائز قابضین کے




خلاف بھرپورطریقہ سے کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بہاولنگرکی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب جلد فنڈزریلزکرنے کا وعدہ کیا ہے اس موقع پر معروف قانون دان پی ٹی آئی کے ممتازراہنماء چوہدری محمد شبیرہنجراایڈوکیٹ نے ترجمان حکومت پنجاب مسٹرشوکت بسراکو




علاقائی اورچولستان کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر شوکت بسرانے جلد ہی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بھاری تعدادموجود تھی،،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں