اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے آپریشن جاری
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری آپریشن میں بدھ کے روز انفورسمنٹ کے عملے نے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا جو کہ سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھیں
۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی۔ 14 نزد حج کمپلیکس کے علاقہ میں غیر قانونی فینس اور باڑ کو ویل ڈوزر کی مدد سے ختم کرنے کے علاوہ کباڑی کا ٹھیہ بھی مسمار کر دیا جبکہ ایک اور آپریشن کے دوران سیکٹر آئی 13- میں ایک چھپر ہوٹل، ایک ریت و بجری اور ایک پوشش کے ٹھیے کو بھی ختم کر کے سرکاری اراضی کو خالی کروالیا گیا۔
اسی طرح منڈی موڑ سے غیر قانونی ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کے سامان کو ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں جمع کروادیا گیا۔ علاوہ ازیں سیکٹر G-6/4میں یوتھ ہاسٹل کے عقب میں کچی
آبادی میں 3 عدد باڑیں، 2عدد کمرے اور لکڑی کی چار دیواریوں کو مسمار کیا گیا جبکہ بری امام چوک میں کیے جانے والے آپریشن میں فٹ پاتھوں پر قائم کی جانے والی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔