91

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری کابینہ ارکان کو ارسال

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری کابینہ ارکان کو ارسال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تیار کی گئی نئی سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سمری خصوصی میسینجر کے ذریعے کابینہ ارکان کو بھجوائی گئی ہے جس پر کابینہ ارکان اپنی رائے دیں گے۔




آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ: حکومت کل تک حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، چیف جسٹس




آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد سے حکومت متحرک ہے۔

سپریم کورٹ میں





حکومت نے آج آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے نئی سمری پیش کی تاہم عدالت نے اس پر بھی اعتراض اٹھادیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سمری میں بار بار غلطیوں پر اظہارِ ناگواری

اسی تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکومتی وزراء، ماہرین قانون اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے اعتراضات پر شق وار بریفنگ دی۔




ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مشاورت کی گئی۔




’آرمی چیف نے کوئی یقین دہانی مانگی نہ انہیں اس کی ضرورت ہے‘




ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا۔




نئی سمری میں سپریم کورٹ کے اعتراض کی روشنی میں ’توسیع‘ کا لفظ شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملازمت کی مدت 28 نومبر کی رات 12 بجے پوری ہوجائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں