Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا‘

’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا‘

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا۔




پشاور کے نشترہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا آج کا دن بہت اہم ہے، نالائق حکومت نے اسلام آباد میں ایک سرکس لگائی ہوئی ہے۔




سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام سے ایک ناکام ٹولہ تمام اداروں کی بھی توقیری کر رہا ہے۔




وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے میں سراج الحق نے کہا کہ میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا کیونکہ عمران خان میں صرف کرکٹ بورڈ چلانے کی صلاحیت ہے۔




امیر جماعت اسلامی نے 22 مارچ کو پشاور سے اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کشمیر کے ساتھ غداری کی ہمارا ہاتھ اور ان کا گریبان ہو گا




Exit mobile version