67

بہاول پور میں چوہدریوں نے غریبوں اورامام مسجد پرظلم وستم کے پہاڑ گرادیے

بہاول پور میں چوہدریوں نے غریبوں اورامام مسجد پرظلم وستم کے پہاڑ گرادیے

بہاول پور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )بہاول پور کی چولستانی تحصیل یزمان کے نواحی چک نمبر60ڈی بی جناح آبادی میں چوہدریوں نے غریبوں اورامام مسجد پرظلم وستم کے پہاڑ گرادیے




پینے کاپانی بھی بند کردیاگیااور پانی کے ٹوبے کے ساتھ ساتھ اسکول کی اراضی پربھی قبضہ جمالیاگیا ہے بستی کے مکینوں پرجھوٹے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں اور انہیں گرفتارکرواکرتشددکانشانہ بنایا جاتا ہے اس بستی کی اراضی جو بقایاسرکارہے اور یے لوگ سابق وزیراعظم محمد خاں جونیجو کے ادوار سے 300گھروں پر مشتمل آباد ہیں اس جناح آبادی کوخالی کرانے کیلئے




یہاں کے بااثرمسلم لیگ (ق)کے چوہدریوں محمدعمران جٹ،عرفان جٹ،ظفرورک،حمزہ ورک،بوٹابسرا،اقبال رندھاوا،وغیرہ نے جناح آبادی کے غریبوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ان پرآئے ظلم وستم کیے جاتے ہیں خواتین اور بچوں بوڑھوں کوبھی تشددکانشانہ بنایا جاتاہے




اور ان کی عزتوں سے کھیلناان چوہدریوں کاروز کامعمول ہے سالہاسالوں سے آباد یے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں آج رات کوجناح آبادی کے سینکڑوں لوگوں نے مسجد کے صحن میں ان چوہدریوں کے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیاتووہاں پرپی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری ملک مقصود احمد پہنچے تومتاثرین نے میڈیا کوروتے ہوئے بتایا کہ




ان چوہدریوں نے یہاں کے امام مسجد سمیت درجنوں لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواکرامام مسجد ذولفقاراحمدسمیت لوگوں کوگرفتارکرایااور تھانے میں تشددکانشانہ بنایاگیا




اس موقع پر ان کے زبانی بیان ان کے احتجاج کے دوران ویڈیومیں موجود ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں