Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستانی شخص نے نیشنیلٹی کے حصول کے لئے پاکستان میں موجود بیوی کا جعلی طلاق نامہ کورین حکام کو پیش

پاکستانی شخص نے نیشنیلٹی کے حصول کے لئے پاکستان میں موجود بیوی کا جعلی طلاق نامہ کورین حکام کو پیش

پاکستانی شخص نے نیشنیلٹی کے حصول کے لئے پاکستان میں موجود بیوی کا جعلی طلاق نامہ کورین حکام کو پیش

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پاکستانی شخص نے نیشنیلٹی کے حصول کے لئے پاکستان میں موجود بیوی کا جعلی طلاق نامہ کورین حکام کو پیش کر دیا پول کھولنے پر کوریا بدر کرنے کا حکم جنوبی کوریا میں منہاج القرآن کے ایشیا کونسل کے امیر چودھری جمیل اختر کو میرج فراڈ کرنے کی بنا پر کوریا سے نکل جانے کا حُکم جاری کر دیا گیا.




باوثوق ذرائع کے مُطابق جنوبی کوریا میں منہاج القرآن انٹر نیشنل کے ایشیا کونسل کے امیر چودھری جمیل اختر کو میرج فراڈ کرنے کی بنا پر کوریا سے نکل جانے کا حُکم جاری کر دیا گیا ہے.کورین قانون کے مُطابق کوئی بھی پہلے سے شادی شُدہ مرد کورین خاتون سے شادی نہیں کر سکتا۔




چودھری جمیل اختر نے کورین ایمیگریشن کو حلف نامہ جمع کروایا کہ اُس نے اپنی پاکستانی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔ اور پھر یکے بعد دیگرے کوریا میں تین مرتبہ شادی کی۔مگر کورین ایمیگریشن کے مُطابق پاکستانی بیوی سے طلاق کا حلفیہ بیان جمع کروانے کے باوجود چودھری جمیل اختر اور اُس کی پاکستانی بیوی شادی کے بندھن میں بندھے رہے اور بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔




جنوبی کوریا میں منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کے اراکین اور عُلما اس بات پر مُتفق ہیں کہ طلاق کا حلف نامہ جمع کروانے کے بعد چودھری جمیل اختر کا اپنی پاکستانی بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال نہیں ہے




اور انہیں اللہ تعالی سے توبہ کرتے ہُوے اپنے گُناہ کا کفارہ ادا کرنا چاہئیے- لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُنہیں افسوس ہے کہ بظاہر دین کی تبلیغ کے لیے گونج گرج تقاریر کرنے والے نے خود دین کو دُنیاوی فائدے کے لیے پسِ پُشت ڈال دیا۔کوریا ایمیگریشن نے چودھری جمیل اختر کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے




Exit mobile version