77

چولستانی باشندے زندگی کی ہرسہولیات سے محروم

چولستانی باشندے زندگی کی ہرسہولیات سے محروم

بہاول پور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )چولستانی تحصیل یزمان کے چک نمبر71/DBبستی حافظ آباد کی جناح آبادی جوکہ دوسوگھروں پرمشتمل ہے وہاں کے چولستانی باشندے زندگی کی ہرسہولیات سے محروم ہیں نہ تووہاں پر پینے کامیٹھا پانی ہے اور نہ ہی وہاں سڑکیں،سیوریج،نالیاں سولنگ موجود ہیں وہاں کے باسی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہوچکے ہیں





گزشتہ روزپی ٹی آئی کی ٹیم ممتازراہنماخاتوں میڈم فرزانہ راوف کی ہدائیت پر سٹی جنرل سیکرٹری ملک مقصود احمد اپنے ساتھ میڈیا ٹیم کو لے کر بستی حافظ آباد پہنچے اور وہاں پر لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر وہاں کے باشندوں نے اپنے ساتھ گزرنے والے حالات سے پردہ اٹھایا





اور کہا کہ سابقہ ن لیگی ادوار میں ہمارے ساتھ وعدے ہوئے مگر ایک بھی ترقیاتی کام نہ ملا ہے یہاں پر مسلہ پختہ سڑک کا ہے جو چاربستیوں کو ٓپس میں ملاتی ہے یہاں کے لوگ بجلی کی سہولیات سے بھی محروم ہیں بچوں کواسکول جانے کیلئے کوئی پختہ سڑک نہ ہے ان لوگوں نے ایم ڈی چولستان سے مطالبہ کیا




کہ یہاں پر پختہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی جائے اس موقع پر ملک مقصود احمد نے انہیں یقین دلایا کہ میں ٓپ کے تمام مسائل میڈم فرزانہ راوف کے نوٹس میں لاونگا،،ان لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کرائے،،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں