Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسموگ سے بچاؤ کیلئے لاہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگانے کا اعلان

اسموگ سے بچاؤ کیلئے لاہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگانے کا اعلان

اسموگ سے بچاؤ کیلئے لاہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اسموگ کے بچاؤ کے لیے لاہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اُگانے کا اعلان کیا ہے۔




جنگلات اگانے کا اعلان  کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درختوں کی کٹائی لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔




انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہوئے، یہی وجہ ہے کہ اسموگ کا بچوں پر انتہائی برا اثر پڑ رہا ہے۔




عمران خان کا کہنا تھا کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے صاف پیٹرول یورو فور درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تیل ایک ڈیڑھ روپے مہنگا لے لیں گے مگر آلودگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔




واضح رہے کہ  عمران خان نے لاہور میں اسموگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔




اسموگ کے تدارک کے لیے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس گزشتہ روز طلب کیا گیا جس میں وزیراعظم کو اسموگ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔




پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟ترجمان مسلم لیگ ن

دوسری جانب ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے وزیراعظم کے جنگلات اگانے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جب تک آپ کی ذہنی اسموگ ختم نہیں ہو گی، زمینی اسموگ ختم ہونا نا ممکن ہے۔




ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ  ‎’آپ ( عمران خان) کی ذہنی اسموگ کی وجہ سے ملک کی معیشت، روزگار، کاروبار پر بھی اسموگ چھائی ہے، ‎لاہور میں درخت لگانے سے پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟




خیال رہے کہ لاہور میں شدید اسموگ کا سلسلہ جاری ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 25 نومبر کو فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا تھا




Exit mobile version