متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کی عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) دبئیمتحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے UAEکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عرب امارات کی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے لئے بھی خوشی کا دن ہے
اور پاکستانی بھی اس دن کو قومی دن کے طور پر مناتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی اسلامی بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے ۔یہ دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اُونچی ہےUAEکے حکمران پاکستان اور پاکستانی عوام سے از حد محبت کرتے ہیں
اور پاکستان کی ہر موقع پر مددو حمایت کرتے ہیںپاکستانی عوام بھی عرب امارات کے حکمرانوں سے بے حد اُنس رکھتے ہیں۔ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے آپ کو اجنبی محسوس نہیں کرتے
اور عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اسی طرح اوورسیز پاکستانی عرب امارات کی معیثت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور اس کی ترقی پر خوشی محسوس کرتے ہیں میں تمام اماراتی بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دیتا ہوں ۔