91

فارن فنڈنگ کیس اب اپوزیشن کے گلے کہ ہڈی بن چکا ہے عامر مغل

فارن فنڈنگ کیس اب اپوزیشن کے گلے کہ ہڈی بن چکا ہے عامر مغل

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)فارن فنڈنگ کیس اب اپوزیشن کے گلے کہ ہڈی بن چکا ہے۔ جس کو اپوزیشن نہ اگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنی تلاشی دے چکی ہے۔




تحریک انصاف نے ہزاروں صفحات پر مشتمل حساب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ہے۔ تحریک انصاف پاکستان میں پہلی سیاسی پارٹی ہے جس نے کارکنان سے چندے کا سلسلہ شروع کیا اس سے پہلے سیاسی جماعتیں ایجینسیوں کی فنڈنگ سے چلا کرتی تھیں۔ جنرل درانی کا بیان حلفی اور یونس جبیب کیس اس کا واضح ثبوت ہے۔ تحریک انصاف اپنا احتساب خود کرتی ہے ۔




پارٹی فنڈنگ کا آڈٹ ہر سال پاکستان کی نامور آڈٹ کمپنیاں کرتی ہیں ۔ جس طرح وزیر اعظم عمران خان اپنی تلاشی میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہوئے تھے اور سپریم کورٹ نے انھیں صادق و امین قرار دیا تھا




اسی طرح فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سرخرہ ہو گی۔ لیکن اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہیں اور ان کا پارٹی فنڈنگ کیس سے بچ نکلنا مشکل ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں