Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بچیوں کو ہراساں کرنے کا الزام کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع

بچیوں کو ہراساں کرنے کا الزام کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ کاشانہ ویلفیئرہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔




یاد رہے افشاں لطیف کی ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں دارالامان کاشانہ میں مقیم بچیوں کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

افشاں لطیف نے لاہورہائیکورٹ میں اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ۔

عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر بیت المال کو 12 دسمبر کو طلب کر لیا۔




افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹا لیا لیکن جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا کا رخ کیا۔




انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نہیں دارالامان کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، انہوں نے سارا معاملہ سامنے رکھ دیا ہے امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔




افشاں لطیف کے الزامات بے بنیاد ہیں: اجمل چیمہ




اس معاملے پر سابق صوبائی وزیرسماجی بہبود اجمل چیمہ نے افشاں لطیف کے الزامات کو بے بنیاد قراردےدیا۔




انہوں نے کاشانہ اطفال لاہورکے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے پرعدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔




انہوں نے کہا کہ افشاں لطیف نے بچیوں کی جبری شادی کرانے کے لیے ان پر دباؤ کا الزام لگایا تھا




Exit mobile version