کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ زیر تعمیر ڈیرہ مظفر گڑھ دورویہ روڈ کا دورہ
ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ زیر تعمیر ڈیرہ مظفر گڑھ دورویہ روڈ کا دورہ کیا۔کمشنر نے روڈ کے دونوں اطراف رائٹ آف وے کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کرنے اور زمین کو ہموار کرکے شجرکاری کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے کہا کہ روڈ پر 24 گھنٹے کام ہوتا نظرآنا چاہیے۔سڑک کے دونوں کناروں پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔کمشنر نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو وارننگ جاری کرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔کمشنر نے روڈ کی تعمیراتی کمپنی کو خامیاں فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں
علاوہ ازیں کمشنر نے مانکا کینال کا بھی جائزہ لیا انہوں نے مانکا کینال کے دونوں کناروں سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے،عمارتی مٹریل اور دیگر ملبہ صاف کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کمشنر نے مانکا کے اندر کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے۔کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کی نشاندہی کےلئے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا جس کےلئے رابطہ نمبرز کی جلد تشہیر کی جائے گی۔
دریں اثناء کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا۔کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔پلانٹ کی صفائی اور دیگر معلومات حاصل کیں۔