110

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاسیکٹر ایف 12میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کےخلاف آپریشن

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاسیکٹر ایف 12میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کےخلاف آپریشن

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر F-12 میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاسیکٹر ایف 12میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کےخلاف آپریشن

منگل کے روز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے 42بلڈنگ میٹریل کے ڈپو، 01 چھپر ہوٹل، 03جھگیاں، 02 ٹینٹ اور تجاوزات کنندگان کا دیگر سامان سیکٹرF-12سے قبضہ میں لے لیا۔

آپریشن کے دوان تجاوزات کے سامان سے لدی 01 سوزوکی پک اپ اور دیگر تجاوزات کے سامان کو ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں