80

کمشنر نسیم صادق نےنیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی بے آباد کالونیوں سے متعلق رپورٹ طلب

کمشنر نسیم صادق نےنیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی بے آباد کالونیوں سے متعلق رپورٹ طلب

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )کمشنر نسیم صادق نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی بے آباد کالونیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ لیہ کی ہاؤسنگ سکیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے کیس تمام قواعدو ضوابط پورے کرنے کے بعد منظوری کےلئے




کمشنر آفس میں کمیٹی کے سامنے پیش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو عملی جامعہ پہنایا جائیگا۔چاروں اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کےلئے تجویز کردہ رقبہ اور تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔ڈویژن میں پہلے سے قائم ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی بے آباد کالونیوں کی بھی فہرست تیار کی جائے۔اضلاع کا دورہ کرکے سائٹس کا جائزہ لیا جائیگا۔




اجلاس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی بھی ہاؤسنگ کالونیوں کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء ،اے سی جی محمد صفات اللہ،اے سی لیہ نیاز احمد مغل،ڈی ایس پی ٹریفک لیہ شاہدہ نسرین،عمر فاروق،محمد احسان،محمد شفیق،غلام رسول سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں