کھنہ پل کے علاقہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے آپریشن کر کے پُل اور سروس روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا، سی ڈی اے
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسلام آباد شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے چھڑا یا۔
ایک آپریشن کے دوران کھنہ پل کے علاقہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے آپریشن کر کے پُل اور سروس روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور 04 ٹرک تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے کر سی ڈی اے سٹور میں جمع کروا دیا گیا
جبکہ تجاوزات کنندگان کے فروٹ سے بھری 01 شہزورگاڑی سویٹ ہوم میں جمع کروا دی گئی۔مزید برآں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کا ارتکاب کرنے والے 03افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں درخواست دے کر انکو زیر حراست کرا دیا گیا۔ اسی طرح ایک دوسرے آپریشن کے دوران غوری ٹاؤن میں روڈ کی غیر قانونی تعمیر کو ویل ڈوزر کی مدد سے ختم کر دیا گیا۔