90

انظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کاروائی،

انظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کاروائی،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)انظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کاروائی، اسیسٹنٹ کمیشنر محترمہ طلعت فہد اور اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ہاتھی میرا اور کلگان موڑ سبزی منڈی مانسہرہ میں کاروائی کرتے ہوئے




مضر صحت پاپڑ، مرنڈہ، بنانے والی 3 فیکٹریوں کو سیلڈ کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا اور تھانہ بفہ و تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ کریانہ شاپس، نانبائ، پٹرول پمپ کی چیکنگ کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے
اسیسٹنٹ کمیشنر محترمہ طلعت فہد اور محکمہ خوراک کے اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے




کہا کہ تمام اشیاء خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہدایات جاری کی عوام کو ملاوٹ سے پاک اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں