87

ایبٹ أباد شہر میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم

ایبٹ أباد شہر میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم

ایبٹ آباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد)ایبٹ أباد شہر میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔مانسہرہ روڈ ، جناح روڈ ، امپائر روڈ کے علاوہ خاص طور پر لنک روڈ پر کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے








جس کی وجہ سے پیدل چلنےوالوں میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کے علاؤہ اسکول کی چھٹی کے وقت طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر میں ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے

۔بغیر لائنس کے کم عمر بچے موٹر سائیکل اور سوزوکی تیز رفتاری سے چلاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ایبٹ آباد کے شہریوں نے ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے




ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کی کار کردگی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔اور لاپروائی اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔عوام




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں