ہم پاکستان بناتے ہیں لیکن ہم سے چھین کر پاکستان کو مسائلستان بنا دیا جاتا ہے پی پی رہنما قمر زمان قائرہ
اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )بی بی کی شہادت کے بارہ سال بعد بلاول بھٹو زرداری جائے شہادت پر آئیں گے اب ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے ترنول میں ستائیس دسمبر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن عوام کے دلوں میں بسنے والی جماعت ختم نہیں ہوسکتی ۔حکومت کی تیار کردہ پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر ٹوں ٹوں کرنے والوں کی زبانیں ستائیس تاریخ کے بعد بند ہوجائیں گی۔تقریب
سے جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا بیٹ چلانے والے نے کرکٹ کو بھی تباہ کردیا ۔
پی پی کو ہرانے کےلیے قوانین اور ضوابط بدلے جاتے ہیں لیکن پی پی عوامی پارٹی ہے ،عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔اسد عمر جھوٹا ہے ،اس نے کہا تھا کہ ایک سال تک حلقہ میں تبدیلی نہ لاسکا تو مستعفی ہوجاوں گا
لیکن اس نے دوبارہ حلف لےلیا ۔چوہدری منظور نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی ریل تو بچپن سے پٹڑی سے اتری ہوئی ہے ۔قاتل پنڈی کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ابھی تک زندہ ہیں ۔ہم اس پارٹی کے کارکن ہیں جو ڈھنگ کا مرنا بھی جانتی ہے
تقریب سے راجہ عمران اشرف ،عالمگیر خان ،شہزادہ افتخار ،اظہر علی خان ،راجہ خرم پرویز ،شہزادہ کوثر گیلانی ،صدف مرتضیٰ ،ملک عامر ،رفعت علی قیصر ،شاہ نواز خان اور عنصر کیانی نے بھی خطاب کیا۔