سنگجانی پل پر حادثہ سامان سے بھرا ڈمپر کار پر الٹ گیا کوئی جانی نقصان نہ ہوا
اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )این ایچ اے کی نااہلی.سنگجانی جی ٹی روڈ پل پر حادثہ,لوڈ ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے کار پر الٹ گیا.تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے .ٹریفک گھنٹوں جام رہی.تفصیلات کے مطابق ,ٹرک نمبر EA-1015 بریک فیل ہونے کی
وجہ سے قابو سے باہر ہوگیا اور دو گاڑیوں (ایک کار R-J887 اور ڈمپر نمبر Glt3599 سے ٹکرا گیا اور پل پر الٹ گیا۔ تمام گاڑیوں میں سوار افراد سلامت رہے۔جی ٹی روڈ گھنٹوں بلاک رہی. موٹروے پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑیوں کو روڈ سے ہٹایا اور ٹریفک بحال کر دی