84

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور مختلف تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔ آپریشن کے دوران سیکٹر G-8/4 میں سرکاری زمیں پر بنائے گئے





ایک غیرقانونی چھپر ہوٹل کو گرا نے کے علاوہ سیکٹر G-8/1 میں سٹریٹ نمبر20 اورگلی نمبر86کے بالمقابل پبلک پارک میں سے بلڈنگ میٹریل کو ویلڈوزر کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ اس ضمن میں ایک شخص کی طرف سے مذاحمت کرنے پر اسکے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ

کراچی کمپنی میں درخواست برائے کاروائی دے کر انکے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح سیکٹر G-10/4کی گلی نمبر 37میں ایک غیر قانونی تعمیر کیے گئے کمرہ کو بھی گرا دیا گیا جبکہ سیکٹر G-11 اورF-11 کی درمیانی گرین بیلٹ نزد میرا آبادی پر ایک غیر قانونی دیوار کو بھی مسمار کر دیا گیا۔دریں اثناء سیکٹر F-12 میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے




دو بھینسوں کے باڑے بھی گرا کر سرکاری زمین کو خالی کروایا گیا جبکہ سیکٹر F-10/3 سروس روڈ نزد گلی نمبر1 میں پلاٹ نمبر314 کے بالمقابل گرین بیلٹ پر بنایا گیا 01عدد غیر قانونی کمرہ بھی گرا دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں