شہر بھر مارکیٹوں اور گلیوں میں واقع اسلحہ ڈیلر قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے
ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)شہر بھر مارکیٹوں اور گلیوں میں واقع اسلحہ ڈیلر قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے مختلف سکولوں کے طالبعلموں کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں فروخت کرنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں پولیس خاموش تماشائی ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نوٹس لیں،
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد شہر کے مختلف سکولوں میں معمولی توں تکرار پر طالبعلموں کے ہاتھوں طالبعلم قتل اور زخمی ہونے کے ناخوشگوار واقعات پیش آ چکے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ شہر بھر میں واقع اسلحہ کی دوکانوں پولیس کا چیک اینڈ بیلنس نہ
آنا اور اسلحہ ڈیلروں کی جانب سے بغیر لائسنس کے بھاری پیسے وصول کرکے طالبعلموں کو گولیاں اور پسٹل فروخت کر دیتے ہیں جہیں پھر جانے انجانے میں جرائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ایک طرف جہاں جرائم پیشہ عناصر و نے اپنے ڈھیرے جما رکھے ہیں
اور منشیات فروشوں نے بچے بچے کو منشیات فروشی پر عادی بنا لیا ہے اسی طرح ڈریس کثر اسلحہ ڈیلروں نے نکال رکھی ہے جو چند پیسوں کی لالچ میں سکول کے بچوں کو جو کہ سکول یونیفارم میں موجود ہوتے ہیں بغیر لائسنس کے اسلحہ اور گولیاں فراہم کر رہے ہیں جب کہ محکمہ پولیس
اور ضلعی انتظامیہ اس طرف دھیان ہی نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شہر بھر میں واقع سکولوں میں قتل اور فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ہمارا ڈی پی او ایبٹ آباد سمیت ڈی سی ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خدارا ان اسلحہ ڈیلروں پر چیک اینڈگ بیلنس رکھا جائے اور 25 سال سے کم عمر افراد پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔