90

نوجوان نسل کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،سابق سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی

نوجوان نسل کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،سابق سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)نوجوان نسل کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے,ہمیں سب سے پہلے ایک امت اور پھر ایک پاکستانی قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے




ان خیالات کا اظہار سابق سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی نے ترنول میں عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تیسرے سالانہ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا.انکا کہناتھا کہ خاقان عباسی نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہت قربانیاں دیں




اور انہوں نے عرب ممالک میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے.چئیرمین آر ڈی اے عارف عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عباسی قوم کی تاریخ سنہرے حروف سے لکھی گئی ہے اور اس تاریخ کو ہم نے اپنے مثبت کردار سے زندہ رکھنا ہے.اس موقع پر مرکزی صدر عباسیہ




ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر راجہ جان عباسی نے کہا کہ برادری کو متحد کرنے اور فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے.اس موقع پر راجہ جان عباسی نے




عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کیلئے ایک کنال کا پلاٹ وقف کیا اور اسکا سنگ بنیاد رکھا.جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی نے کہا کہ ھمارا دین ہمیں یکجہتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے.تقریب سے سفیر عباسی کرنل انوار عباسی,مصطفے عباسی,اعجاز عباسی,




ابرار عباسی,عابد عباسی, کلیم عباسی,عارف عباسی, بنارس عباسی خالد عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا.تقریب کے آخر میں انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں