81

اوجی ڈی سی ایل نے سندھ میں شیل گیس دریافت کرنے کیلئے ڈرلنگ آپریشن کا آغاز کر دیا

اوجی ڈی سی ایل نے سندھ میں شیل گیس دریافت کرنے کیلئے ڈرلنگ آپریشن کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پہلے شیل گیس ویل KUC-1کی ڈرلنگ کا آغاز 14دسمبر 2019 سے کر دیا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل نے شیل گیس کے اس کنویںKUC-1 کو تکنیکی طور پر دو مراحل میں کھودنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔








ابتدائی مرحلے میں کنویں کو عمودی سیکشن میں کھودا جائے گا اور ذخائر کی جانچ پڑتال کے بعد فریک آپریشن عمل میں لایا جائے گا۔ذخائر کی جانچ پڑتال اور فریک سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں مزید تکنیکی جانچ پڑتال عمل میں لائی جائے گی جو اگلے مرحلے کا تعین کرے گی جو کنویں کی افقی سیکشن کی کھدائی اور مزید فریک آپریشن پر مشتمل ہوگی۔





یہ پہلا کنواں ہے جو غیر روایتی شیل گیس کی تلاش کیلئے کھودا جا رہا ہے اور کمرشل ہائیڈروکاربن پروڈکشن کیلئے فی الوقت اس کی کامیابی کے امکانات تقریباً دس فیصد کے لگ بھگ ہیں




۔اس کنویں کی مکمل انجام دہی او جی ڈی سی ایل عمل میں لائے گا۔یاد رہے کہ KUC-1شیل گیس کا ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے اور اس کا سب سے اہم مقصد متوقع شیل گیس سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنا اورپاکستا ن میں شیل گیس کی پیداوار کے امکانات کا تعین کرنا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں