ایبٹ أباد ٹریفک پولیس اہلکار دھمتوڑ کا رہائشی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ایبٹ أباد (فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد)ایبٹ أباد ٹریفک پولیس اہلکار دھمتوڑ کا رہائشی ٹریفک حادثے میں جاں بحق چندروز قبل محمدعلی دوران ڈیوٹی موٹرسائيکل سے گرکرشدید زخمی ہوگیا جو چندروز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسبتال میں دم توڑ گیا مرحوم کو دھنتوڑ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل اختر نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دہمتوڑ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی
اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر آر آئی پولیس لائن اور پولیس جوانوں کی کثیر رتعدا د میں نماز جنازہ میں شرکت تدفین کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ مظہرالحق کاکا خیل اور ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر کی طرف سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی قبر پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گی اور فاتحہ کی۔