تناول یونین آف جرنلسٹس اور تناول پریس کلب کا سالانہ مشترکہ اجلاس
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) تناول یونین آف جرنلسٹس اور تناول پریس کلب کا سالانہ مشترکہ اجلاس تناول پریس کلب لساں نواب میں منعقد ھوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس عاملہ کے چیئرمین اور سینیئر صحافی محمد نواز نے کی۔ اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا۔ تلاوت اعجاز احمد تنولی نے کی۔ اجلاس کے شرکاء نے باہمی مشاورت کے بعد تناول پریس کلب اور تناول
یونین آف جرنلسٹس کے عہدے داروں کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تناول پریس کلب کے عہدے داروں میں چیئرمین بابو عبدالرحمٰن تنولی، صدر ملک علی اصغر تنولی، سینیئر نائب صدر چنگیزخان تنولی،
نائب صدر سردار تنولی، جنرل سیکریٹری محمد عتیق سیلمانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہراعوان، سیکریٹری خزانہ اعجاز احمد، سیکریٹری نشر واشاعت محمد شفیق تنولی اور آفس سیکریٹری مظہر داؤد ھوں گے۔اعلان کے مطابق مجلس عاملہ کے چیئرمین محمد نواز اعوان ھوں گے۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق تناول یونین آف جرنلسٹس کے عہدے داروں میں چیئرمین بابو عبدالرحمٰن تنولی، صدر محمد علی اصغر تنولی، سینیئر نائب صدر ملک علی اصغر تنولی، نائب صدر چنگیزخان تنولی، جنرل سیکریٹری محمدعتیق سیلمانی، سیکریٹری خزانہ اعجاز احمد، سیکریٹری نشر واشاعت محمد شفیق تنولی اور آفس سیکریٹری طاہر اعوان ھوں گے۔