وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدارکی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان آمد۔
ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدارکی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان آمد۔وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کا دورہ کیا-ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے 5ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے-
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو نئے بلاک میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ٹیچنگ ہسپتال میں 4ارب روپے سے زائد لاگت سے کارڈیالوجی سنٹر بنایاجائے گا-آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ،گائنی او رنیوروسرجری کے علیحدہ وارڈ بنیں گے
-ہسپتال میں ہر وہ سہولت فراہم کریں گے جو مریضوں کا حق ہے۔ عثمان بزدارڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ عثمان بزدارصوبے کے تمام ہسپتالوں میں عوام کو
معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔ عثمان بزدار
اب پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ عثمان بزدارعام آدمی کو سرکاری ہسپتال میں وہی علاج معالجہ ملے گا جو امراء کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حاصل ہے۔ عثمان بزدار